کمپنی پروفائل
خوش آمدید
صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ
صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ پاکستان میں پہلی اور واحد ٹن پلیٹ صنعت ہے جو 1996 میں فرانس کی سولیک (SOLLAC) اور جاپان کی مٹسوبشی کارپوریشن کے اشتراک سے قائم ہوئی۔
فیکٹری کراچی سے 95 کلومیٹرکے فاصلے پر وندر بلوچستان کے خاص صنعتی زون میں واقع ہے۔ پروجیکٹ کی سالانہ پیداوری صلاحیت 120,000 ٹن ٹنِ پلیٹ ہے جو بنیادی طور پر کھانا پکانے کے تیل، پھلوں، سبزیوں، سمندری غذاؤں، مشروبات، لبریکینٹ آئل، اور دوسری کھانے کی اشیاء کی پیکنگ کے استعمال کے لئے کینز اور کنٹینرز بناتا ہے۔
ٹن پلیٹ فیرو اسٹین پروسیس ٹیکنالوجی پر تیار کی جاتی ہے جو ایک ملکیتی ٹن پلیٹنگ عمل ہے جسےUS Steel نے بنایا اور دنیا کے تقریباً %77 ٹن پلیٹ صنعت کاراس عمل کو استعمال کررہے ہیں۔ معیاری ٹنِ پلیٹوں کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے فیکٹری میں انتہائی اعلیٰ ٹیکنالوجی کے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں اور انتہائی باصلاحیت پیشہ ورافراد کی مدد حاصل کی گئی ہے۔
بہترین، اعلیٰ اور غذائی معیار کے مطابق ٹن پلیٹوں کی تیاری میں ذاتی اور خصوصی معیارات شامل ہیں۔
کیننگ پلانٹ سندھ کے صوبے میں ملیر کراچی میں واقع ہے۔ کمپنی کی اصل سرگرمی ٹن پلیٹوں، کینوں اور دوسری اسٹیل کی اشیاء کی تیاری اور فروخت ہے۔
ہمارا منظم محکمہِ مارکیٹنگ قابل ایگز یکٹوز پر مشتمل ہے جو قیمتی صارفین کے مکمل اطمینان اور ان سے انتہائی پُراثر رابطے کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے
متعلقہ کمپنیز
یہ گروپ خدمات کے کاروباری شعبوں، جائداد کی ترقی اور ہوٹل و تفریحی صنعت میں فعال شرکت کرتا ہے۔ صدیق سنز گروپ کی درج ذیل کمپنیاں اس کے زیر سایہ ہیں۔
- صدیق سنز لمیٹڈ
- صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ
- اے اے جوائے لینڈ (پرائیوٹ) لمیٹڈ
- صدیق سنز سروسز (پرائیوٹ) لمیٹڈ
- ٹرپل ٹری ایسوسی
- عسکری صدیق سنز ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آرمی ویلفئیر ٹرسٹ کے ساتھ جوائنٹ وینچر)
رجسٹرڈ نام: صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ
ہیڈ آفس: اوشین مال اینڈ ٹاور، 27ویں منزل، G۔3، بلاک 9، نزد 2 تلوار، کلفٹن، کراچی، پاکستان۔.
رجسٹرڈ پتہ: صدیق سنز ٹاور، پلاٹ نمبر 3، 7ویں منزل، بلاک 7 اور 8، جے۔سی۔ایچ۔ایس شارعِ فیصل، کراچی۔
ای۔میل: harisjaffri@siddiqsonstinplate.com
فون: 021-35166571-5
کمپنی رجسٹریشن نمبر: 1600721200191
نیشنل ٹیکس نمبر: 1252572-3
ہماری نظر
پیشہ ورانہ منظم، ہر طرح کامل، صارف کو مرکز نگاہ رکھ کراعلیٰ ترین معیاری ٹنِ پلیٹ کی پیداوار، پاکستان کے اندر اور باہر ہمارے صارفین کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق اضافی قدر کی خصوصیات کی حامل ٹنِ پلیٹ اشیاء کی پیش کش کرنا ہے۔
ہمارا مشن
ہمارا مشن معیار ، اعتماد اور مناسب قیمت کی چھتری تلےِ ہمارے قابل قدر خریداروں کو معیاری ٹنِ پلیٹ کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سرپرستوں سے مضبوط اور مستقل تعلق بنانا،اپنے صارفین پرتوجہ مرکوز رکھنا، اور ہمیشہ اپنے صارفین کو پہلی ترجیح دینا ہے۔ ہمارا مقصد ہمارے اس جہازکو روشن مستقبل کی طرف لے جا نا ہے جو ہمارے مشن کی تعمیل اور پیروی کرنے کے لئے ہر وقت حرکت کریں اور اپنے مقصد کا معائنہ کرسکیں اور اس سے منحرف نہ ہو جائیں۔
کارپوریٹ حکمت عملی
ایس ٹی پی ایل کو عالمی طور پر قابل قبول کرنے کے ساتھ ایک عام کمپنی کی صلاحیت کے لئے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے کامیابی کی نئی بلندی حاصل کرنے لئے، ہم نے منصوبہ بنایا ہے کہ اپنے کاروباری جال کو مزید پھیلانے اور عالمی ٹن کی صنعت میں داخل ہونے کے لئے مختلف ہمسائیہ ممالک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے اور اپنے ملک کے لئے صحت مند غیرملکی ذخیرے پیدا کرنے میں حصہ لینا ہے۔ ہمارا مقصد کامیابی سے اپنے صارفین کو معیاری مصنوعات اور خدمات پہنچانا اور ملک میں غذائی پیکنگ صنعت کے لئے ٹن پلیٹ کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔